Urdu News

کشمیر میں 192 کشمیری پنڈت خاندانوں کے لیے زیر تعمیر کالونی پر کام شد و مد سے جاری

کشمیر میں 192 کشمیری پنڈت خاندانوں کے لیے زیر تعمیر کالونی پر کام شد و مد سے جاری

( زبیرقریشی)

وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کا کام شد و مد سے جاررہے ۔حکام کے دعویٰ کے عین مطابق ان کی رہائش کے لئے کالونیاں تعمیری مراحل میں ہیں اور شوپیاں ضلع کے آلاپورہ علاقے میں 23 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا تعمیری کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

اس ٹرانزٹ کیمپ میں 192 کشمیری پنڈت خاندانوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق اب تک 32 فلیٹ پوری طرح مکمل کیے جاچکے ہیں جب کہ بقیہ فلیٹ آخری مراحل سے گزر رہے ہیں۔

آلا پوره کیگام شوپیان میں پنڈت ملازمین کیلئے سال 2020 میں ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ اگلے برس سبھی فلیٹ مکمل کر لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 کو جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت ملازمین کے لئے وادی کے چھ اضلاع میں 1680 ٹرانزٹ رہائشی مکانات تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا ۔

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اور ریکنسٹرکشن کے حکمنامے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت ایڈمنسٹریٹو کونسل نے وادی کے مڑہامہ اننت ناگ لار،گاندربل متح پوره ،بارہمولہ، اوڈن بانڈی پورہ، کولنگام کپوارہ اور آلا پوره کیگام شوپیاں میں 1680 رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اور یہ بھی بتایا کہ تھا کہ اس منصوبہ کے لیے 201 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ وہیں اس منصوبہ پر کام شد و مد سے جاری ہے جبکہ ان سبهی اضلاع میں ٹرانزٹ رہایش بنانے کا کام مکمل ہونے کو ہے۔

رواں برس مئی میں ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت راہل بھٹ کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Recommended