بالی ووڈ اداکارہ نشا کوٹھاری 30 نومبر 1980 کو پیدا ہوئیں۔ نشا کا اصل نام پرینکا کوٹھاری ہے لیکن فلمی دنیا میں انہوں نے اپنا نام بدل کر نیشا کوٹھاری رکھ لیا۔
اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نشا نے اپنے کیریئر کا آغاز ‘چڑھتی جوانی تیری چال مستانی’ کے ریمکس میوزک ویڈیو سے کیا۔ اس کے بعد سال 2003 میں نشا نے تامل فلم ‘جئے جئے’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اس فلم میں ان کے ساتھ آر مادھون نظر آئے۔
سال 2005 میں نشا کوٹھاری کو امیتابھ بچن کی فلم ‘سرکار’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں وہ ایک چھوٹے سے کردار میں تھیں لیکن اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے انہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اس کے بعد نشا اس سال فلم ‘جیمس’ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ فلم میں ان کے بولڈ کردار نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
اس فلم کے بعد نشا نے ہندی، تامل-تیلگو اور کنڑ زبانوں کی کئی فلموں میں کام کیا، جن میں دی کلر، ڈرنا ضروری ہے، اگیت، بن بلائے باراتی، آگ، سائیکو، کرمنلز اور بلٹ رانی وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی شادی 2016 میں صنعتکار بھاسکر پرکاش سے ہوئی۔فی الحال نشا فلموں سے دور ہیں لیکن اپنی بولڈ اداکاری کے بل بوتے پر انہوں نے شائقین کے دلوں میں دھوم مچا دی۔