Urdu News

شطرنج اور کیرم چیمپئن شپ کشمیر کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف کرہی ہے متوجہ

شطرنج اور کیرم چیمپئن شپ

شطرنج اور کیرم چیمپیئن شپ کا اہتمام خواتین کے کالج سری نگر میں کیا گیا جس میں وادی کشمیر کی لڑکیوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ کا انعقاد کالج کے اسپورٹس ونگ نے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے کیا تھا۔ شطرنج اور کیرم سمیت ا نڈور گیمز ہمیشہ محدود وقت میں ختم ہوتے ہیں، اور اس وجہ سے لڑکیاں ان چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے اپنے وقت کا آسانی سے انتظام کر سکتی ہیں۔

لڑکیاں دیگر ان ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ حکام اس قسم کا پلیٹ فارم مہیا کرنے اور وادی میں ان گیمز کو فروغ دینے کے لیے بھی ایک شاندار قدم اٹھاتے ہیں۔

وومینکالج کے کھیل کے ڈائریکٹر جے ایس مہتا نے بتایا کہ ہماری شرکت اتنی ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ملی، یہاں طلبہ کھیلنے آتے ہیں، ہم نے انٹر گروپ میچز کا انعقاد بھی کیا اور ان کا انتخاب بھی کیا، ہم ان طلبہ کو پریکٹس کے لیے کوچنگ، ایک کمرہ اور کیرم دیتے ہیں تاکہ انہیں مستقبل میں کھیلنے کا موقع مل سکے۔

ایک کھلاڑی نے کہا کہان گیمز کا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں کوئی چوٹ نہیں لگتی۔ دوسرے گیمز میں چوٹ لگنے کا خدشہ بنا  رہتا ہے یہ دماغ سے کھیلے جاتے ہیں۔ ہم جتنا زیادہ گیمز پر توجہ دیں گے، ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

ایک اور کھلاڑی نے کہا، “ان ڈور گیمز کے بارے میں بہت غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان گیمز میں کیریئر نہیں بنے گا۔ لوگ اب جانتے ہیں کہ یہ گیمز نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کھیلے جاتے ہیں۔

Recommended