جی-20 سربراہی اجلاس کا شیڈول طے کرنے کے لئے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودیبھی شرکت کریں گے ۔ جی-20 کانفرنس کے تحت اگلے سال ستمبر تک ملک میں کئی پروگرام ہوں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے لیے 40 پارٹیوں کے صدور کو مدعو کیا ہے۔
اس آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے۔ 01 دسمبر کو، ہندوستان نے باضابطہ طور پرجی-20 کی صدارت سنبھالی۔ اس کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کے 32 شہروں میں 200 سے زائد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ زیادہ تر پروگرام دہلی میں ہوں گے۔ جی-20 سربراہان حکومت کا اجلاس اگلے سال 09 اور 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔جی -20 سے متعلق ایک تقریب چنئی میں بھی منعقد ہونے والی ہے۔