وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

Prime Minister Narendra Modi has been awarded the highest honor in the United States

نئی دہلی ، 22 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ریاستہائے متحدہ کے صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کی سب سے اعلیٰ’دی لیجن آف میرٹ ‘اعزاز سے نوازا ہے۔وزارت خارجہ کی ایک ریلیز کے مطابق ، یہ ایوارڈ وزیر اعظم کوہندستان امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور دنیا میں امن اور خوش حالی کے فروغ میں ان کے کردارکے لیےدیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کی مستحکم قیادت اور ہندستان کو عالمی طاقت بنانے کے ان کے وژن کے پیش نظر دیا گیا ہے۔امریکہ میں ہندستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کیا۔

پیر کے روز امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب میں آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو بھی ’دی لیجن آف میرٹ ‘ سے نوازے گئے۔

وزیر اعظم مودی کو امریکہ کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے پر پوری دنیا سے مبارک بادی موصول ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اہل وطن اور بیرون ممالک میں مقیم اہل وطن می خوشی کی لہر ہے۔