مرکزی وزیر نے ریوا میں 2444 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا بھومی پوجن اور افتتاح کیا
مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ اورقومی شاہراہ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی ہمہ گیر ترقی وزیر اعلیٰ چوہان کی قیادت میں ہو رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کی بدلتی ہوئی تصویر وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرے گی۔
آنے والے وقتوں میں مدھیہ پردیش ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں میں سرفہرست رہے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک سپر اقتصادی طاقت بن جائے گا اور مدھیہ پردیش اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نتن گڈکری نے آج برسیتاریوا میں 2443.89 کروڑ روپے کی لاگت سے 204.81 کلومیٹر کی کل لمبائی والے 7 سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح/سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے 4 لین چرہٹ بائی پاس اور 6 لین ٹنل، ستنا سے بیلہ تک چار لین سڑک (پیوڈ شولڈرکے ساتھ)، سی آر آئی ایف کے تحت ریوا شہر میں کنکریٹ سیمنٹ سڑک، گاجن، مگروار، اٹور، کھمہڑیہ گوریاتک دو لین سڑک اور سجن پور -بچھورا، گاجن کھنڈ پر دولین سڑک کا افتتاح کیا۔ساتھ ہی بیوہاری سے آدرش گرام نیو سپٹا روڈ اور سی آر آئی ایف کے تحت دیوتالاب- نئی گڑھی روڈ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔پروگرام کی صدارت وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کی۔
وزیر گڈکری نے انتہائی جدید ریوا-سیدھی 6 لین ٹنل کا معائنہ کیا اور کئے گئے کام کی تعریف کی۔ گڈکری نے کہا کہ ریوا-سیدھی ٹنل ہندوستان کی سب سے پہلی ”ایکوا ڈکٹ“ ہے۔ اس پر بان ساگر نہر اور سڑک بنی ہوئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ کی ایک اہم سرنگ ہے۔