Urdu News

چین سے کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے اروناچل پر جنگی فضائی گشت شروع کی

چین سے کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے اروناچل پر جنگی فضائی گشت شروع کی

نئی دہلی۔13؍ دسمبر

ہندوستانی فضائیہ نے “چینی فضائی سرگرمیوں میں اضافہ” کا پتہ لگانے کے بعد اروناچل پردیش میں فعال جنگی گشت شروع کر دی ہے۔  بھارتی فضائیہ کے بارسوخ ذرائع نے آج یہ اطلاع  دی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کی کوششوں ناکام بنانے کے لیے لڑاکا طیاروں کو حالیہ ہفتوں میں “دو تین بار” گھسنا پڑا۔

اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب چینی جیٹ طیاروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر فضائیہ نے فضائی گشت شروع کی تھی۔

یہ اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کو ایل اے سی پر ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی جھڑپ کے بعد ہوا ہے۔ اس سے پہلے  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چینی فوجیوں نے “یانگسی، توانگ میں ایل اے سی سے تجاوز کرنے کی کوشش کی اور یکطرفہ طور پر جمود کو تبدیل کیا۔

ہندوستانی فوجی کمانڈروں کی بروقت مداخلت کی وجہ سے، چینی فوجی اپنے مقامات پر واپس چلے گئے۔ اس دوران دونوں اطراف کے  کمانڈروں کی میٹنگ میں، چینیوں سے کہا گیا کہ وہ “اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہیں اور سرحد پر امن و سکون برقرار رکھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کو سفارتی ذرائع سے بھی اٹھایا گیا  ہے۔وزیر دفاع نے اپنے مختصر بیان میں کہا، ’’ چین کے ساتھ جھڑپ میںہمارا کوئی فوجی ہلاک یا شدید زخمی نہیں ہوا۔چین نے جھڑپ پر تبصرہ کیے بغیر کہا کہ سرحد پر صورتحال “عام طور پر مستحکم” ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ جہاں تک ہم سمجھتے ہیں، چین بھارت سرحدی صورت حال مجموعی طور پر مستحکم ہے، دونوں اطراف نے سفارتی اور فوجی ذرائع سے سرحدی مسئلے پر بلا روک ٹوک بات چیت کو برقرار رکھا ہے۔

Recommended