Urdu News

جموں وکشمیر: ووشو چیمپئن آئرہ چشتی کا کشمیر میں والہانہ استقبال

ووشو چیمپئن آئرہ چشتی کا کشمیر میں والہانہ استقبال

جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے عہدیداروں نے منگل کو آئرا چشتی کا جونیئر ورلڈ ووشو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد انڈونیشیا سے ان کی آمد پر والہانہ استقبال کیا جہاں  انہوں نے نے 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔اسپورٹس کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کی آمد پر ان کا ’ہیرو ‘  کی طرح استقبال کیا گیا۔

 آئرہ نے آٹھویں جونیئر ووشو ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی جموںو کشمیر  کی پہلی خاتون کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی، جو انڈونیشیا کے ٹینجرانگ، بینٹن میں منعقد ہوئی۔اس سے قبل وزیر کھیل، نوجوانوں کے امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک ٹویٹ میں انہیں مبارکباد دی تھی۔

جناب انو راگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ آیرہ چشتی کو 8ویں وشو چیمپئن شپ میں جیتنے والی جموںو کشمیر کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے پر مبارکباد! غور طلب ہے کہ سے پہلے آئرہ نے جارجیا میں ورلڈ چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے بہت سے قومی سطح کے تمغے جیتے تھے۔

اس کی شاندار کامیابی جموں و کشمیر اور قوم کی لڑکیوں کو تحریک دے گی ۔ قبل از کھیلو انڈیا مہم کے  ٹویٹر ہینڈل نے  ٹویٹ کیا آئرہ چشتی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں جنہوں نےوشث ورلڈ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتا۔

Recommended