ترکی اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے کوشاں

Turkey seeks to restore diplomatic relations with Israel

انقرہ ،24دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل اور ترکی کے درمیان آئندہ سال مارچ سے دوبارہ مکمل سفارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کے مشیر برائے خارجہ امورمسعود شاسین نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کی دفاع اور توانائی کی صنعتیں کسی نئی دوطرفہ ڈیل سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ترکی نے اسرائیل سے بڑی تعداد میں ہتھیار خرید ے ہیں۔ہم دوبارہ اس کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ترکی اور اسرائیل کی دفاعی صنعتیں مل جل کر آگے بڑھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ثالثی میں کئی عرب ممالک نے اسرائیل سے تعلقات بحال کئے ہیں۔ اس لیے ترکی بھی اب اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لیےجدوجہد کررہا ہے۔

اس سے قبل فلسطینیوں کے قتل کا الزام لگاکر ترکی نے اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کردیئے تھے اوراپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا تھا۔ لیکن اب عالمی پیمانے پر بدلتے حالات کے پیش نظرپھر سے ترکی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

عالمی رشتے کی استواری کو دیکھ کر ترکی اور اسرائیل بھی سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں امریکی کوشش کی بھی تعریف کی جانی چاہیے کیوں کہ امریکہ کی وجہ سے خلیجی ممالک اور اسرائیل کے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔