صدرجمہوریہ نے توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر قومی توانائی کے تحفظ کے ایوارڈز پیش کئے
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں آج (14 دسمبر 2022 کو) قومی توانائی تحفظ کے دن کے موقع پر ، قومی توانائی تحفظ ایوارڈس، قومی توانائی اثرانگیزی اختراع ایوارڈ س اور قومی پینٹنگ کمپٹیشن پرائز پیش کیے۔
انہوں نے اس موقع پر ’ای وی۔ یاترا پورٹل‘ کا بھی آغاز کیا۔ ’ای وی۔یاترا پورٹل ‘ کو توانائی اثر انگیزی کے بیورو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد گاڑی میں، قریب ترین موجود پبلک ای وی چارجر کے بارے میں نیوی گیشن سہولت فراہم کرانا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہیہ یقینی بنانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے کہ مستقبل کی نسلیںکثافت سے مبرا ماحول میں سانس لیں، ترقی کریں اور صحت مند زندگی بسر کریں۔ صاف ہوا میں سانس لینا بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے ذریعہ، ہم انسانی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجزکا سامنا کرتے ہوئے، توانائی تحفظ ایک عالمی اور قومی ترجیح ہے۔ حالانکہ بھارت کا فی کس کاربن اخراج اور گرین ہاووس گیسوں کا اخراج عالمی اوسط کے ایک تہائی سے بھی کم ہے، پھر بھی بھارت ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ماحولیات کے تحفظ میں غیر معمولی تعاون پیش کر رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی او پی -26 میں بھارت نے ’طرز حیات برائے ماحولیات‘ یعنی لائف کا پیغام دیتے ہوئے، عالمی برادری سے ایک ماحولیات دوست طرز حیات اپنانے کی اپیل کی تھی۔