Urdu News

وزیر دفاع نے ہندوستان کی دیسی جہاز سازی کی صلاحیت کو بڑھانے کی اپیل کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

فوجی سازوسامان کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہندوستان کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے آج دنیا بھر کے ممالک اپنی فوجی طاقت کو جدید اور مضبوط بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

فوجی سازوسامان کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے آج ہندوستان کے پاس اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جہاز سازی کے شعبے میں ملک کو ایک مرکز بنانے کا ہر موقع ہے۔ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، یہ ہماری اولین ضرورت ہے کہ ہم خود کو کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رکھیں۔

وزیر دفاع اتوار کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی جنگ کے قابل جدید ہتھیاروں سے لیس ‘مورموگاو’ جنگی جہاز کی کمیشننگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

پروجیکٹ 15بی کے تحت بنائے گئے اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے دوسرے جہاز کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو بحر ہند سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔

خطے کا ایک اہم ملک ہونے کے ناطے ہماری بحریہ کا اس کی حفاظت میں کردار سب سے زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہندوستانی بحریہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہی ہے۔ ‘وشاکھاپٹنم’ کلاس میزائل ڈسٹرائر ہندوستان میں بنائے جانے والے سب سے طاقتور جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ یہ جنگی جہاز اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ہندوستانی سمندری صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

Recommended