Urdu News

میلبورن ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ، ہندستان نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ پر 36 رنز بنائے

میلبورن ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ، ہندستان نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ پر 36 رنز بنائے

میلبورن ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ، ہندستان نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ پر 36 رنز بنائے

میلبورن ، 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ایم سی جی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ہندستان نے 1 وکٹ پر 36 رنز بنائے ہیں۔ شبھمن گل 28 اور چیتشوپجارا 07 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ہندستان کی پہلی اننگز کا آغاز ایک بار پھر خراب کارکردگی کے ساتھ ہوا اور اوپنر مینک اگروال بغیر کھاتہ کھولے ہی مچل اسٹارک کے ذریعہ ایل بی ڈبلیو کر دئے گئے۔ اس کے بعد ، گل اور پجارا نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

چائے کے فورا بعد ہی آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 195 رنز پرسمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لابوشانے نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔لابوشانے کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 38 اور میتھیو ویڈ نے 30 رنز بنائے۔ میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ خراب کارکردگی سے جوجھتے ہوئے ، برنس نے رشبھ پنت کو 10 گیندیں کھیلنے کے بعد جسپریت بمراہ کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ دے دیا۔

Recommended