Urdu News

چین میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکریٹری صحت نے تمام ریاستوں کو لکھا خط

چین میں کورونا کے بڑھتے کیسز میں لگاتار اضافہ

 چین ، جاپان اور امریکہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت حرکت میں آگئی ہے۔ منگل کو مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں کو ایک خط لکھ کر جینوم کی ترتیب کو بڑھانے کی ہدایت کی۔

جینوم کی ترتیب سے کورونا اور اس کے پھیلاؤ کی نئی اقسام سامنے آئیں گی، تاکہ بروقت مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

خط میں مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے امریکہ ، برازیل ، چین ، جاپان اور کوریا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستوں کو نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کے نئے قسم کی شناخت کے لیے تمام مثبت کیسوں کی جینوم سیکوینسنگ کریں۔

Recommended