Urdu News

تنازعات کے درمیان پٹھان کا دوسرا گانا’جھومے جو پٹھان‘ریلیز

شاہ رخ خان، دیپیکا پدوکون

شاہ رخ خان، دیپیکا پدوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ‘بے شرم رنگ’ ان دنوں تنازعات کا شکار ہے۔ دریں اثنا میکرز نے جمعرات کو فلم کا دوسرا گانا ‘جھومے جو پٹھان’ ریلیز کر دیا ہے ۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون پر فلمائے گئے اس گانے کو سننے کے بعد سامعین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ گانے میں شاہ رخ-دیپیکا کا زبردست ڈانس موو دیکھا جا سکتا ہے۔’جھومے جو پٹھان‘ گانے کو ارجیت سنگھ نے سکرتی ککر اور وشال شیکھر کی جوڑی کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ گانے کے نغمہ نگار کمار  ہیں اور اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔

’جھومے جو پٹھان‘ کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ شائقین اس گانے کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اگر ہم فلم ‘پٹھان’ کی بات کریں تو ناظرین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ، جان اور دیپیکا کے علاوہ ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں بیک وقت ریلیز ہوگی۔

Recommended