Ayushman Bharat PMJAY SEHAT

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے تمام شہریوں کا احاطہ کرنے کے لئے آیوشمان بھارت پی ایم – جے صحت کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آغاز کیا اس موقع پر مرکزی وزرا امت شاہ، ڈاکٹر ہرش وردھن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا موجود تھے۔ وزیر اعظم نے خطے کے مستفید ہونے والے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ انھوں نے جموں وکشمیر کے ساتھ جناب اٹل بہاری واجپئی کے خصوصی تعلقات کو یاد کیا اور کہا کہ سابق وزیر اعظم کے انسانیت ،جمہوریت اور کشمیریت کے نعرے سے ہمیں ہمیشہ رہنمائی ملتی رہے گی۔

جموں وکشمیر آیوشمان بھارت پی ایم – جے صحت اسکیم کے بارےے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ملنے سے زندگی میں آسانی آئے گی۔ فی الحال ریاست کے چھ لاکھ کنبے آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ صحت اسکیم کے بعد تمام 21 لاکھ کنبے یکساں فائدے حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کا ایک یہ بھی فائدہ ہوگا کہ علاج کا دائرہ صرف جموں وکشمیر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں تک ہی محدود نہیں ہوگا۔ ملک بھر کے ان ہزاروں اسپتالوں میں علاج کرایا جاسکے گا جو اسکے پینل پر ہیں۔

جمہوریت کو مضبوط کرنے پر جموں وکشمیر کے عوام کو مبارکباد دی.

وزیر اعظم نے آیوشمان یوجنا کے تحت تمام شہریوں کا احاطہ کئے جانے کو تاریخی قدم قرار دیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہہ جموں وکشمیر اپنے شہریوں کے لئے اس طرح کے اقدامات کررہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی ترقی ان کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چاہے خواتین کو بااختیار بنانے کی بات ہو یا نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی، یادلتوں، استحصال کا شکار لوگوں یا سہولیات سے محروم لوگوں کی حالت میں سدھار لانے کا معاملہ ہواور چاہے عوام کے آئینی اور بنیادی حقوق کا سوال ہو ، ہماری حکومت عوام کی بہبود کے لئے فیصلے کررہی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے جمہوریت کو مضبوط کرنے پر جموں وکشمیر کے عوام کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات نے ایک نیا باب تحریر کیا ہے۔ انہوں نے عوام کو سردی اور کورونا کے باوجود ووٹنگ بوتھوں تک پہنچنے پر ان کے جذبے کو سراہا ۔

جناب مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ہررائے دہندہ کے چہرے پر ترقی کی توقع دکھائی دی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے جموں وکشمیر کے ہرووٹر کی آنکھوں میں بہتر مستقبل کا یقین دیکھا ہے۔ جموں وکشمیر کے ان انتخابات سے ہمارے ملک میں جمہوریت کتنی مضبوط ہے اس کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری طرف پڈوچیری میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنچایت. اور میونسپل الیکشن نہیں ہورہے ہیں، جبکہ منتخب ہونے والوں کی مدت کار 2011 میں ختم ہوچکی ہے۔

جموں وکشمیر میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے قیام سے یہاں کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرائی جاسکے گی.

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران جموں وکشمیر میں اٹھارہ لاکھ سے زیادہ LGP سلنڈر بھرے گئے۔ جموں وکشمیر میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت دس لاکھ سے زیادہ بیت الخلا تعمیر کرائے گئے۔ اس کا مقصد محض ٹوائلٹ تعمیر کرنا نہیں ہے. بلکہ اس کا مقصد عوام کی صحت میں بہتری لانا بھی ہے۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کے رابطوں کے ساتھ ساتھ. جموں وکشمیر میں اگلے دوتین برسوں کے دوران ہر گھر میں پائپ والا پانی. فراہم کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے قیام سے. یہاں کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرائی جاسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دو ایمز اور دو کینسرانسٹی ٹیوٹ بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ان اداروں مییں نیم طبی طلبہ بھی تربیت حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو یہ آسان قرض مل رہا ہے. اور یہ لوگ برسوں سے رہنے والوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ مل رہے ہیں۔ عام زمرے کے اقتصادی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کو اب ریزرویشن مل رہا ہے. ا ور پہاڑوں پر رہنے والوں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو بھی ریزرویشن مل رہا ہے۔

Ayushman Bharat PMJAY SEHAT