اب تک کا سب سے بڑا رول آؤٹ
ریلائنس جیو نے 11 شہروں یعنی لکھنؤ، تریویندرم، میسور، ناسک، اورنگ آباد، چندی گڑھ، موہالی، پنچکولہ، زیرکپور، کھرار اور ڈیراباسی میں اپنی ٹرو 5 جی خدمات کا سب سے بڑا ملٹی اسٹیٹ لانچ کا اعلان کیا۔ ریلائنس جیو ترویندرم، میسور، ناسک، اورنگ آباد، چندی گڑھ ٹرائی سٹی بشمول موہالی، پنچکولہ، زیرکپور، کھرار اور ڈیراباسی میں 5 جی خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔
جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑے ان نئے 11 شہروں کے جیو صارفین کو’ جیو ویلکم آفر’ کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو کردہ جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1Gbps+ رفتار اور لامحدود ڈیٹا ملے گا۔
اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، جیو کے ایک ترجمان نے کہا، “ہمیں 11 شہروں میں بیک وقت 5جی متعارف کروانے پر فخر ہے اور یہ ہمارے سب سے بڑے لانچوں میں سے ایک ہے جب سے ہم نے ٹرو 5 جی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ ان 11 شہروں میں جیوکے لاکھوں صارفین جیو ٹرو 5 جی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ 2023 کا آغاز کریں گے۔
اہم سیاحتی مقامات ہونے کے علاوہ یہ شہر ہمارے ملک کے بڑے تعلیمی مراکز بھی ہیں۔ جیو کی ٹرو 5 جیخدمات کے آغاز کے ساتھ، خطے کو نہ صرف بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک ملے گا، بلکہ ای گورننس، تعلیم، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ، صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں،زراعت، آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبارکےشعبوں میں ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔
ہم چندی گڑھ کی انتظامیہ، پنجاب، ہریانہ، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کی ہماری کوششوں میں مسلسل تعاون اور مدد کی۔