مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم سعادت گنج میں ایک تقریب بسلسلۂ دستار بندی کا انعقاد
سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم سعادت گنج میں ایک تقریب بسلسلۂ دستار بندی منعقد ہوئی۔ اس پر رونق بزم کا آغاز شاہوں کے شہنشاہ کے کلام سے ہوا۔جس کی تلاوت محمد زعیم نے کی اور اس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت پاک کا نذرانہ مولانا عمر عبد اللہ قاسمی نے پیش کیا ۔
نظامت کے فرائض مولانا محمد غفران قاسمی نے انجام دئے اور کہا کہ قرآن پاک ایک انقلابی کتاب ہے جو لوگوں کے دلوں کا کایا پلٹ دیتی ہے اس میں مقناطیسیت ہے جو لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس میں وہ حلاوت ہے کہ جسے سن کر آدمی تو آدمی شجر و حجر بھی جھومنے لگتے ہیں ۔مفتی محمد عارف صاحب نے بھی قرآن کے فضائل بیان کئے اور انہیں کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس مبارک موقعہ پر مدرسہ میں شریک رہے۔
مدرسہ کے مینیجرسیٹھ محمد ارشاد انصاری،معروف صحافی ابوشحمہ انصاری،حافظ محمد عمیر،ماسٹر محمد رفیق،ماسٹر محمد عتیق،ماسٹر محمد عرفان،ماسٹر محمدالیاس،ماسٹر محمد راشد،مولانا محمد محمود،محمد وسیم میڈیکل اسٹور ، ڈاکٹر ذکی الدین،مظہر الحق و حاجی محمد ایوب صدیقی سمیت سبھی حضرات نے محمد زعیم بن محمد وسیم کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کی سبھی نے تمنا کی۔