فضائیہ کے چھ ٹھکانوں کی سب ۔میٹر ریزولوشن والی سیٹلائٹ تصویریں مانگی
دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا دس سالہ معاہدہ
پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے سرحدی ٹھکانوں کی خفیہ معلومات اور سیٹلائٹ تصاویر کے حصول کے لیے چین سے تعاون طلب کیا ہے۔ چین سے 22 ہندوستانی ٹھکانوں کی تفصیلی سیٹلائٹ تصاویر مانگی گئی ہیں، جن میں سے چھ فضائیہ کے ائیر بیس ہیں۔
یہ مطالبہ فزکس کے واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام سے وابستہ خلائی اور بالائی ماحولیات کے تحقیقی کمیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔
دراصل پاکستان جاننا چاہتا ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحدی علاقوں میں کیا سرگرمیاں کر رہی ہے، اس لیے چین سے بھارتی فضائیہ کے کم از کم چھ سرحدی اڈوں کی تفصیلی سیٹلائٹ تصاویر مانگی گئی ہیں۔ پاکستان نے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے چین سے کل 22 مقامات کی معلومات مانگی ہیں۔
پاکستان نے یہ معلومات چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) سے اپنے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ذریعے مانگی ہے۔
اس کمیشن کے بانی ڈاکٹر عبدالسلام ہیں جو فزکس میں واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ ہیں۔ پاکستان اور چین کی ان دونوں تنظیموں کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے کا دس سالہ معاہدہ ہے۔
دونوں اداروں کے درمیان 2021 میں طے پانے والے خلائی تعاون کے فریم ورک معاہدے کے تحت چین پاکستان کو سیٹلائٹ تصاویر فراہم کر سکتا ہے۔ پاکستانی کمیشن سے مانگی گئی معلومات میں سری نگر، آدم پور، امبالا، بھٹنڈہ، سرسا اور بھج جیسی شمالی اور مغربی علاقوں میں فعال ہندوستانی فضائیہ کے اڈے بھی شامل ہیں۔ یہ سب ہندوستانی فضائیہ کی مغربی اور جنوبی مغربی کمان کا حصہ ہیں۔