شاہ سلمان خلیج سمٹ کے مشترکہ ایکشن پلان میں کامیابی کے لیے پرامید

Shah Salman hopes for success in the Gulf Summit Joint Action Plan

ریاض،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے چند روز بعد العلا کے مقام پر خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس کےانعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ خلیج سمٹ مشترکہ ایکشن پلان کو فروغ دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس 5 جنوری 2021ءکو سعودی عرب کی میزبانی میں العلا گورنری میں منعقد ہو رہا ہے۔

کانفرنس کے میزبان کی حیثیت سے شاہ سلمان

کانفرنس کے میزبان کی حیثیت سے شاہ سلمان کی طرف سے خلیجی ممالک قیادت کو سمٹ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

چند روز قبل خلیج تعاون کونسل کی طرف سے

چند روز قبل خلیج تعاون کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین نے کونسل کے سیکرٹری جنرل کو سعودی عرب میں ہونے والی سمٹ میں شرکت پر تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیف بن زاید کو سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Shah Salman hopes for success in the Gulf Summit Joint Action Plan