Urdu News

اسپورٹس فار کمیونٹی نیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ پونے میں اختتام پذیر

اسپورٹس فار کمیونٹی نیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ پونے میں اختتام پذیر

پونے، 10؍ جنوری

اسپورٹس فار کمیونٹی نیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال 3 X 3 چیمپئن شپ 7-8 جنوری 2023 کو ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس یرواڈا پونے مہاراشٹر میں منعقد ہوئی۔   چیمپئن شپ کا انعقادسنجے ساونت باسکٹ بال اکیڈمی کے تعاون سے گلوبل اسپورٹس مینٹورنگ پروگرام ایلومینی محمد شمس عالم شیخ اور جاوید چوہدری کے زیر اہتمام کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ کو چیریٹیبل ٹرسٹ، ایونٹ ننزا، نٹس اینڈ فلیکس، سمریدھی ہوٹل، بھوسلے گروپ آف انڈسٹریز کے ذریعے خا ص تعاون ملا۔ مقابلہ میں پونے واریرس، پونے سنگھم، پونے فالکن، جی 9 حیدرآباد، ودربا واریر، بنگلور کیپٹل، ہنگری ہنٹر، بیلگاوی ٹائیگرس نے شرکت کی۔

  پونے واریئرز نے اپنے کپتان جاوید چودھری کی قیادت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔  انہیں  20000 نقد، مرحوم انتھونی پریرا ٹرافی کے ساتھ گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔ دوسرے مقام کی فاتح جی 9 حیدرآباد نے اپنے کپتان کوٹیشور راٹھور کی قیادت میں  15000روپے کے نقد انعامات جیتے۔

مردوں میں بہترین کھلاڑی کوٹیشور راٹھور جی 9 حیدرآباد جب کہ خواتین میں بہترین کھلاڑی بنگلور کیپٹل کی آرتی پوار رہیں۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں  محترمہ ودھیا مہاترے، اے ڈی جی مسز سیما رامانند، ہندوستان کے مسٹر سنبھاجی کدم انٹرنیشنل باسکٹ بال کھلاڑی اور مسٹر پرمود سیٹھ شیو چترپتی ایوارڈی شامل تھے۔

 جیتنے والی ٹیمیں یہ فاتح ٹرافی اپنے محبوب کوچ آنتھونی پریرا سر کو وقف کرتی ہیں جو بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹ اور ہندوستانی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم کے کوچ تھے۔  انہوں نے عام طور پر پیرا کھیلوں کی بہتری اور وہیل چیئر باسکٹ بال کے لیے اپنی جان دے دی۔  وہ 2022 میں ممبئی میں وہیل چیئر باسکٹ بال کے ٹریننگ کم میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

Recommended