Urdu News

گنگا ولاس ہماری ثقافتی جڑوں  کے ساتھ جڑنےکا ایک منفرد موقع : وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی

 نئی دہلی، 11؍ جنوری

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ گنگا ولاس، دنیا کا سب سے طویل دریائی سفر ہماری ثقافتی جڑوں سے جڑنے اور ہندوستان کے تنوع کے خوبصورت پہلوؤں کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

مرکزی وزیر، سربانند سونووال کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛”یہ اپنی ثقافتی جڑوں سے جڑنے اور ہندوستان کے تنوع کے خوبصورت پہلوؤں کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

 اس سے  پہلی کی خبروں کے مطابق  وزیراعظم جناب نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 13 جنوری کو صبح ساڑھے د س بجے وارانسی میں  دنیا کےسب سے طویل  دریائی  سیاحت والے  ایم وی گنگا ولاس  کو  ہر ی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور ٹینٹ سٹی کا افتتاح کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران ایک ہزارکروڑروپے سے زیادہ مالیت کے کئی دیگر  ان لینڈ آبی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ  بنیادرکھیں گے۔

ایم وی گنگا ولاس اترپردیش میں  وارانسی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور  ہندوستان اور بنگلہ دیش میں  27 دریا سسٹم کو   عبور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے راستے  آسام میں ڈبرو گڑھ  پہنچنے کے لئے 51  روزمیں  3200 کلومیٹر  کا سفر کرے گا۔

ایم وی گنگا ولاس کے تین  ڈیک ہیں  اور 36  سیاحوں  کے لئےسفر کے دوران  18 بڑے کمرے ہیں ،جس میں سبھی آرام دہ  سہولتیں  موجود ہیں۔پہلاسفر  سوئٹزر لینڈ سے شروع ہوگا ،جس میں  32سیاح ہوں گے۔ایم وی گنگا ولاس  دریائی سیاحتی بحری جہاز   اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو ملک کی بہترین صلاحیت کو نمایاں کیا جاسکے ۔  51 روزہ جہاز کے سفر کے دوران  50 ٹورسٹ اسپاٹ   دیکھنے کو بھی ملیں گے۔

Recommended