وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہمیں آزادی کے سنہرے دور میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے۔ یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہر فرد، خاندان اور ریاست اس مہم میں شامل ہو جائے۔
سابقہ حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں پہلے اقتدار میں تھیں انہوں نے سڑک، بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے کے بجائے ووٹ بینک کی سیاست کو فروغ دیا۔ مودی نے کہا کہ ہماری ترجیح ترقی ہے ووٹ بینک کی سیاست نہیں۔
وزیر اعظم جمعرات کو کرناٹک کے یادگیر ضلع کے کوڈیکل میں آبپاشی، پینے کے پانی اور قومی شاہراہ کی ترقی سے متعلق مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد بول رہے تھے۔ ان پروجیکٹوں میں جل جیون مشن کے تحت یادگیر ملٹی ولیج ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم اور سورت-چنئی ایکسپریس وے NH-150C کے 65.5 کلومیٹر لمبے حصے کا سنگ بنیاد رکھنا (بادل سے مردگی ایس اندولا تک) اور نارائن پور کے بائیں کنارے کی توسیع، تعمیر نو اور جدید کاری کینال پروجیکٹ (این ایل بی سی ای ا?ر ایم)۔شامل ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یادگیر کی بھرپور تاریخ پر روشنی ڈالی اور رتی ہلی کے قدیم قلعے کا حوالہ دیا جو ہمارے آباؤ اجداد کی صلاحیتوں کی علامت ہے اور ہماری ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے عظیم بادشاہ مہاراجہ وینکٹپا نائکا کی وراثت کا بھی حوالہ دیا جن کے سوراج اور گڈ گورننس کے خیالات پورے ملک میں مشہور تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو اس وراثت پر فخر ہے۔