Urdu News

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں دی شکست، کون رہا سکندر؟

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں دی شکست

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیربرتری حاصل کر لی

ٹیم انڈیا  نے یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 08 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیربرتری حاصل کر لی ہے۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے 34.3 اوور میں محض108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں کپتان روہت شرما (51) اور شبھمن گل (40 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگ کی بدولت 20.1 اوورز میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 111 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔

109 رن کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 72 رن جوڑے۔ اس اسکور پر شپلے نے روہت کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ روہت نے 50 گیندوں میں 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔

98 کے مجموعی اسکور پر وراٹ  کوہلی 11 رن بنانے کے بعد سینٹنر کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ اس کے بعد گل اور ایشان کشن نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔ گل 53 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 40 اور کشن نے 9 گیندوں پر 8 رن بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی اور مچل سینٹنر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 24 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔

Recommended