Urdu News

صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، نائب صدر جمہوریہ نے اتر پردیش کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 24 جنوری (انڈیا نیریٹو)

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو اتر پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر اتر پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یوم اترپردیش پر ریاست کے باشندوں کو میری دلی مبارکباد۔ یہ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ثقافت، ادب، آرٹ، سیاست اور سماجی تبدیلی کے آئیڈیل پیش کرتی رہی ہے۔ میں اتر پردیش کے باصلاحیت اور محنتی باشندوں کے روشن مستقبل کی تمنا کرتی ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم اترپردیش پر اتر پردیش کے لوگوں کو بہت سی نیک خواہشات دی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں ریاست کی ترقی نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کیا ہے۔ اتر پردیش کے لوگوں نے کئی شعبوں میں مثال قائم کی ہے۔ میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی اس ریاست کی مسلسل خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اتر پردیش کے عوام کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد۔ اس کی شاندار تاریخ، بھرپور روحانی ورثہ اور تعمیراتی عجائبات نے ریاست کو ہندوستان کے متحرک نقشے پر ایک منفرد مقام عطا کیا ہے۔

Recommended