وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں جی -20کے محنت اورروزگارکے وزراء کی میٹنگ سے خطاب کیا۔اندورمیں ممتازشخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ تاریخی اوردرخشاں شہرکو کھانا پکانے سے متعلق اپنی روایت پرفخرہے اورامید ہے کہ ممتازشخصیات کو شہرکے سبھی رنگوں اورذائقوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ روزگارسب سے اہم اقتصادی اورسماجی عوامل میں سے ایک ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ دنیا ، روزگارکے شعبے میں بعض سب سے بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پرپہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے تیزی سے ہونے والے ان تغیرات کوحل کرنے کی غرض سے تدارکی اور موثر لائحہ عمل تیارکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
چوتھے صنعتی انقلاب کے اس عہدمیں ، وزیراعظم کے ٹیکنولوجی روزگارکے لیے ایک کلیدی ذریعہ بن گئی ہے اور مستقبل میں بھی بنی رہے گی ۔ انھوں نے ٹیکنولوجی پرمبنی گزشتہ کایاپلٹ کے دوران ٹیکنولوجی سے متعلق لاتعداد روزگارپیداکرنے میں بھارت کی صلاحیت کواجاگرکیا اورمیزبان شہراندورکا بھی سرسری ذکرکیا، جوبہت سے اسٹارٹ اپس کا مخزن ہیں جو اس قسم کی انقلابی تبدیلیاں لانے والی نئی لہر کی قیادت کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے جدیدترین ٹیکنولوجیز اور امور کے استعمال کے ساتھ افرادی قوت کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پرزوردیااورکہا کہ ہنرمندی ، ازسرنوہنراورہنرمندی کو بہتربنانااورفروغ مستقبل کی افرادی قوت کے لئے منترہیں۔انھوں نے اسے حقیقت کی شکل دینے میں بھارت کے ‘اسکل انڈیا مشن ’کی مثال پیش کی اوراس کے ساتھ ہی ‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ’ کی مثال بھی پیش کی ، جس نے اب تک بھارت کے ایک کروڑ25لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا ‘‘مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، اورڈرونزجیسے ‘فورپوائنٹ او ’شعبوں کی صنعت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔