صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نےنئی دہلی میں آج قومی یومِ رائے دہندگان کی تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقعپرصدرجمہوریہ نے 2022 کےدورانانتخابات انعقادمیںشاندارکارکردگیکامظاہرہ کرنےوالےریاستی اورضلعی سطح کے افسران کو سال 2022 کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اہم اسٹیک ہولڈروں جیسے سرکاری میڈیا اور مواصلاتی اداروں اور دیگر محکموں کو ووٹروں کی آگاہی کے لیے ان کے قابل قدر کردار پر قومی ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کے ارکان نے شہریوں کی دانشمندی پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا اور بالغ رائے دہی کی بنیاد پر انتخابات کا انعقاد کیا۔ بھارت کے لوگوں نے اپنے عقیدے کو سچ ثابت کیا ہے۔ بھارت کی جمہوریت کو دنیا کی سب سے بڑی، متحرک اور مستحکم جمہوریت کے طور پر احترام کیا جاتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں کے دوران انتخابی عمل کے ذریعے ہمارے ملک میں سماجی انقلاب ممکن ہوا ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والا عام ووٹر یہ محسوس کرتا ہے کہ کون ملک یا ریاست پر حکمرانی کرے گا اور وہ کس طرح حکومت کرے گا اس کا فیصلہ کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت آئین میں درج سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے مقاصد کے حصول کی جانب مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر تمام شرکاکی مشترکہ کوششوں سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ووٹروں کی حوصلہ افزائی کے لیے الیکشن کمیشن کا نصب العین ’کوئی بھی ووٹر پیچھے نہ رہ جائے‘ قابل ستائش ہے۔