Urdu News

آج ہندوستانیوں کا اعتماد اپنے عروج پر ہے: صدر جمہوریہ ہند

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

نئی دہلی، 31 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

 صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان کے عوام نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

آج ہر ہندوستانیوں کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا  کا ہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کے یہ 25 سال ہم سب کے لیے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انتہا کو دکھانے کے لیے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا، ’’میری حکومت کے تقریباً نو سالوں میں ہندوستان کے لوگوں نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلییہ ہوئی  ہے کہ آج ہر ہندوستانی کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا کاہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ بدل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا واضح موقف ہے کہ کرپشن جمہوریت اور سماجی انصاف کا سب سے بڑا  دشمن ہے۔ اسی لیے گزشتہ برسوں سے بدعنوانی کے خلاف مسلسل جنگ جاری ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نظام میں ایماندارکا احترام ہوگا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اس سیشن کے ذریعے میں اہل وطن سے اظہار تشکر کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلسل دو بار ایک مستحکم حکومت کو منتخب کیا۔ میری حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا، پالیسی حکمت عملیمیں مکمل طور پر تبدیلی کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امرت کال کا یہ 25 سالہ دور آزادی کی سنہری صدی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا دور ہے۔ یہ 25 سال ہم سب کے لئے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہیں۔

Recommended