سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
سائبر سیل و سائبر کرائم کے عنوان پر آئیڈیل انٹر کالج میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی نظامت ماسٹر رئیس عالم نے کی۔ اس موقع پر بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اور آئے ہوئے مہمانوں کیلئے سمان گیت پیش کیا گیا۔اس موقع پر مولانا غفران قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ سائبر سیل کے حملوں سے کیسے بچا جائے اور سائبر کرائم سے کس طرح بچا جائے تفصیلی گفتگو پیش کی۔
اس کے بعد سنجے گپتا اور وجے ویر سنگھ( پربھاری ساٸبر سیل)دونوں بہت ہی اچھے انداز میں بچوں کو کراٸم سیل اور ساٸبر سیل کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انسٹا گرام فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے اور ٹھگا جاتا ہے۔ آخر میں مستقیم انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ماسٹر راکیس، ماسٹر محمد حلیم، منسا رام، ماسٹر رام منوہر، کلدیپ کمار یا دو، گورو ترپاٹھی وغیرہ موجود رہے۔