جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں اعزازی جلسہ منعقد
رسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
کہتے ہیں انسان کو اپنی قربانی،لگن،محنت،دیانتداری،خودداری اور ایمانداری کا بدلہ اور انعام ایک نہ دن ملتا ضرور ہے۔ یہ دنیا کا دستور ہے۔ اسی کڑی میں آج جامعہ مدینۃ العلوم رسولی ضلع بارہ بنکی کے ملازم مولوی محمدساجد کو جامعہ کے مینیجر حافظ ایاز احمدمدینی کے ذریعے شال پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ مولوی محمدساجد پچھلے کئی سالوں سے جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں ملازم ہیں۔ اور انہیں جو کام سونپا گیا تھا وہ اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری بڑی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔
جامعہ میں ان کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کی ایمانداری اور خودداری کی وجہ سے انہیں تمام اساتذہ کی موجودگی میں آج انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ اس موقع پرمینیجرجامعہ حافظ ایاز احمد مدینی نے کہا کہ انسان کو ایک نہ ایک دن اس کی محنت اور وفاداری کا صلہ ملتا ضرور ہے۔ ہر وہ شخص جو اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری ایمانداری کے ساتھ نبھاتا ہے۔
اس کو ترقی اور پزیرائی ضرور حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کی کامیابی اور ترقی اس کی ایمانداری اور محنت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے۔
آج تمام اساتذہ کی موجودگی میں مولوی محمدساجد کو نوازے جانے سے وہاں موجود تمام اساتذہ نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور سبھی نے ان سے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ایمانداری اور اپنی مخصوص محنت سے جامعہ میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔