Urdu News

عالمی تشویش کے اہم مسائل پرجی۔ 20 رہنماؤں کے ساتھ جامع بات چیت کریں گے: پی ایم مودی

جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کے لیے بالی کے دورےپر وزیر اعظم نریندر مودی

جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کے لیے بالی کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان

(نئی دہلی، 14 نومبر (انڈیا نیرٹیو

 وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج (پیر) انڈونیشیا کے بالی کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں وہ عالمی تشویش کے اہم مسائل پر وسیع بات چیت کریں گے، جن میں عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے احیا جیسے موضوعات پر جی۔20 کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

 جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کے لیے بالی کے اپنے دورے سے قبل وزیراعظم نے روانگی بیان میں کہا کہ میں انڈونیشیا کی زیر صدارت ہونے والے 17ویں جی 20 لیڈر س کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بالی انڈونیشیا کا دورہ کروں گا۔

بالی سربراہی اجلاس کے دوران، میں جی۔20 کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ عالمی تشویش کے اہم مسائل جیسے کہ عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو زندہ کرنے کے بارے میں وسیع بات چیت کروں گا۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران، میں کئی دیگر شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک اور شہریوں کے لیے وہ اہم لمحہ ہو گا جب انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو بالی چوٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جی۔20 کی صدارت ہندوستان کو سونپیں گے۔ہندوستان 1 دسمبر 2022 سے باضابطہ طور پرجی۔ 20 کی صدارت سنبھالے گا۔

ہندوستان کی جی۔20 صدارت “وسودھیو کٹمبکم” یا “ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل” کے تھیم پر مبنی ہوگی، جو مساوی ترقی اور سب کے لیے مشترکہ مستقبل کے پیغام کو اجاگر کرتی ہے۔

Recommended