فور جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے متعلق خوش خبری عنقریب: ایل جی سنہا

LG Sinha statement on 4G internet in Jammu and Kashmir

سری نگر، 07 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فور جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں’خوشخبری‘ عنقریب دی جائے گی۔

فی الوقت تیز رفتار انٹر نیٹ سروس جموں کشمیر کے محض دو اضلاع میں چل رہی ہے۔انہوں نے کہا”فور جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں عنقریب خوشخبری دی جائے گی“۔

انڈیا نیرٹیو کے مطابق ایل جی سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”میں جانتا ہوں کہ فور جی انٹر نیٹ سروس صرف دو اضلاع میں چل رہی ہے۔اس کے بارے میں ایک کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔اُمید ہے کہ آنے والے دنوں میں خوش خبری ملے گی۔

واضح ہو کہ جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔ اس تعطل اور جمود کو جلد توڑنے کے لیے جموں وکشمیر میں کوشش کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد 4جی انٹرنیٹ کی سروس بحال کی جائے گی۔