Urdu News

بھارتی افواج کی جانب سے کیمیکل،بائیولوجیکل،ریڈیولاجیکل اورنیوکلیئرجنگ کی تربیت

بھارتی افواج کی جانب سے کیمیکل،بائیولوجیکل،ریڈیولاجیکل اورنیوکلیئرجنگ کی تربیت

تینوں افواج اور این ڈی آر ایف کے 60 میڈیکل اور نرسنگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی

فوجی اسپتال میں جنگی حالات میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی تربیت کا آغاز

تینوں افواج کی طبی شاخوں اور این ڈی آر ایف نے منگل سے کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل اور ایٹمی جنگ کے حالات سے نمٹنے کی تربیت شروع کی۔ ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے زیر اہتمام، فوج، بحریہ، فضائیہ اور این ڈی آر ایف کے 60 میڈیکل اور نرسنگ افسران کو ہنگامی حالات میں تربیت دی جائے گی۔

ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے آج سے آرمی اسپتال (ریسرچ اور ریفرل) کھول دیا ہے تاکہ مسلح افواج کی میڈیکل سروسز اور نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کے میڈیکل اور نرسنگ افسروں کو کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیالوجیکل اور نیوکلیئر ( سی بی آر این) ہنگامی حالات میں تربیت دی جا سکے۔  میڈیکل مینجمنٹ پر 11ویں ورکشاپ میں ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ اور این ڈی آر ایف کے 60 میڈیکل اور نرسنگ افسران حصہ لے رہے ہیں جو 10 فروری تک جاری رہے گا۔

ورکشاپ کا مقصد خدمت میں موجود نوجوان طبی پیشہ ور افراد کو سی بی آر این ماحول میں کام کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا اور  سی بی آر این کی نمائش کا طویل مدتی انتظام کرنا ہے۔

آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز، این ڈی آر ایف، انڈین آرمی اور انڈین ایئر فورس یونٹس کے ماہرین اور سائنسدان سی بی آر این آلات کے استعمال پر اپنے لیکچرس اور مقالوں کے علاوہ عملی تربیت دیں گے۔

Recommended