Urdu News

پانچ سالہ مدت پوراکرے گی بی جے پی ۔ جے ڈی یو اتحاد کی حکومت

پانچ سالہ مدت پوراکرے گی بی جے پی ۔ جے ڈی یو اتحاد کی حکومت

پانچ سالہ مدت پوراکرے گی بی جے پی ۔ جے ڈی یو اتحاد کی حکومت

پٹنہ ، 09 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

بہارمیں بی جے پی ۔جے ڈی یو حکومت میں حالیہ واقعات کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔  حالاں کہ بہار کے وزیراعلی ٰنتیش کمار نے کابینہ میں توسیع کو لے کرجمعہ کے روز کہا تھا کہ کابینہ توسیع کو  لے کر بی جے پی لیڈروں سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

کابینہ میں توسیع کو لے کر نائب وزیراعلیٰ تار کشور پرسا د نے ہفتہ کو کہا  کہ بہار میں بی جے پی ۔ جے ڈی یو کی اتحاد اٹوٹ ہے، حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

کھرماس کے بعد ہوسکتی ہے کابینہ میں توسیع

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں (بی جے پی۔جے ڈی یو) میں کسی طرح کی کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ کابینہ میں توسیع  کو لے کر دونوں جماعتوں کے مابین کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کھرماس بعدیعنی 14 جنوری کے بعد کابینہ میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ دسمبرکی 15 سے لے کر 14 جنوری تک کھرماس کا مہینہ ہوتا ہے۔ کھرماس کے ماہ میں کوئی بھی اچھا کام نہیں کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اروناچل پردیش میں چھ ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی اور جے ڈی یو کے رشتے میں جو برف جمی تھی وہ بھی بی جے پی اور جے ڈی یو کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پگھل گئی ہے۔

جمعرات کووزیر اعلیٰ رہائش گاہ پر نتیش کمار سے بی جے پی کےبہار انچارج بھوپندر یادو ، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ تار کشور پرساد اور رینو دیوی نے ملاقات کی۔

ملاقات کےدوران حالاں کہ کیا بات ہوئی اس پر بی جے پی لیڈروں نے پوری طرح سے خاموش ہے۔ لیکن دونوں پارٹیوں کےدرمیان جو دوریاں بڑھی ہے اسے بہت حد تک دور کر لیا گیا ہے۔

چائے کی چسکی کے درمیان کابینہ توسیع کو لے کرتبادلہ خیال ہوا ہے۔ جمعرات کو ہی  بھوپندر یادو جے ڈی یوکے  صدر آر سی پی سنگھ سے ملاقات کئے تھے اور انہیں پارٹی کا صدر بنائے جانے پر مبارک باد پیش کی۔

Recommended