Urdu News

ڈبلیوپی ایل نیلامی 2023:اب تک کی سات سب سےمہنگی کھلاڑیوں میں چارہندوستانی

ڈبلیوپی ایل نیلامی 2023:اب تک کی سات سب سےمہنگی کھلاڑیوں میں چارہندوستانی

ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے آج ہونے والی نیلامی میں اب تک ہندوستانی کھلاڑیوں نے بازی ماری  ہے۔ اب تک فروخت ہونے والی سات سب سے مہنگی کھلاڑیوں میں سے چار کا تعلق بھارت سے، دو کا آسٹریلیا اور ایک کا انگلینڈ سے ہے۔

ہندوستانی خواتین ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کھلاڑی  ہیں۔ انہیں رائل چیلئنجرز بنگلور نے 3.4 کروڑروپے میں خریداہے ۔

 جب کہ آسٹریلیا کی  ایشلے گارڈنر دوسری مہنگی کھلاڑی بن گئیں۔ گارڈنر کو گجرات جائنٹس نے 3.2 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔اتنی ہی رقم یعنی 3.2کروڑ روپے میں نیٹالی ساؤر (انگلینڈ)کو  ممبئی انڈینس نے خریدا ہے۔

اس کے علاوہ آر سی بی نے ایلیس پیری کو 1.7 کروڑ روپے میں خریداہے۔ وہیں  بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو ممبئی انڈینز نے 1.80 کروڑ روپے میں خریداہے۔ اس کے علاوہ یوپی واریئرز نے سوفی الیکسٹن کو 1.80 کروڑ روپے میں خریداہے۔

افتتاحی ویمنز پریمیئر لیگ کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے کل 1525 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، جس کے بعد 449 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جا ری کی گئی، جس میں 246 ہندوستانی اور 163 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

ان میں آٹھ ایسوسی ایٹ ممالک کی کھلاڑی شامل  ہیں۔ کل کیپڈ کھلاڑی 202 ہیں، ان کیپڈ کھلاڑی 199 ہیں اور 8 ایسوسی ایٹ ممالک سے ہیں۔ پانچ ٹیموں کے پاس زیادہ سے زیادہ 90 سلاٹس دستیاب ہیں، جن میں سے 30 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ہیں۔

ڈبلیو پی ایل  نیلامی 2023 میں اب تک فروخت ہونے والی مہنگی ترین کھلاڑیوں کی فہرست یہ ہے۔

1۔ اسمرتی مندھانا (بھارت) – 3.4 کروڑ – آرسی بی۔

2۔ ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا) – 3.2 کروڑ – گجرات جائنٹس۔

3۔ نیٹالی ساؤر (انگلینڈ) – 3.2 کروڑ – ممبئی انڈینس۔

4۔ دیپتی شرما (بھارت) – 2.6 کروڑ – یوپی واریئرز۔

5۔ جمائمہ روڈریگس (بھارت) – 2.2 کروڑ – دہلی کیپٹلز

6۔ شفالی ورما (بھارت) – 2 کروڑ – دہلی کیپٹلز

7۔ بیتھ مونی (آسٹریلیا) – 2 کروڑ – گجرات جائنٹس۔

Recommended