بروز بدھ،15 فروری 2023 کو پندرہویں کل ہند اردو کتاب میلہ (مغربی بنگال)میں ڈاکٹر فاطمہ خاتون کی کتاب شمس کلکتوی (مونوگراف)کا اجراء ایم پی،راجیہ سبھا محترمہ موسم بے نظیر نور کے ہاتھوں عمل میں آیا جناب محمد ندیم الحق (ایم-پی)وائس چیئرمین،مغربی بنگال اُردو اکیڈمی نے صدارت کا فریضہ انجام دیا۔خیر مقدمی کلمات جناب سید محمد شہاب الدین حیدر،(چیر مین،فنکشن سب کمیٹی،مغربی بنگال اردو اکیڈمی)نے پیش کیے ۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر شری دیبا شس کمار،(ایم-ایل-اےاور ایم -آئی -سی ،کےایم سی)شامل مجلس رہے ۔نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر دبیر احمد،(صدر شعبہ اردو مولانا آزاد کالج)نے نبھائی ۔
ان کے علاوہ محترمہ نزہت زینب،(سکریٹری مغربی بنگال اردو اکادمی)،ڈاکٹر نوشاد عالم،(رکن مغربی بنگال اردو اکیڈمی)،ڈاکٹر درخشاں زریں،(ایسوسیٹ پروفیسر عالیہ یونیورسٹی اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی پبلیکیشن سب کمیٹی کی چیئرمین)۔محترمہ ریحانہ خاتون،(رکن ادارہ اور وارڈ 44 کی کانسلر)کے علاوہ دیگر مہمانان بھی شامل مجلس رہے ۔
مبصر کے طور پر ڈاکٹر درخشاں زریں نے صاحب کتاب اور شمس کلکتوی پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔انہوں نے شمس کلکتوی کی مختلف جہتوں کا ذکر کیا ۔اس تقریب میں طلباء وطالبات کے ساتھ باذوق سامعین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔