Urdu News

این آئی ٹی سری نگر کے 16 طلباہفتہ بھر کے یووا سنگم ٹور میں حصہ لیں گے

این آئی ٹی سری نگر کے 16 طلباہفتہ بھر کے یووا سنگم ٹور میں حصہ لیں گے

  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر کے مختلف شعبوں کے 16 طلباجمعرات کو حکومت ہند کی جانب سے ایک پائلٹ پہل ایک بھارت شریشٹھا بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت آسام کے ایک ہفتہ طویل نمائشی دورے پر روانہ ہوئے۔

آئی آئی ٹی  جموں، جموں و کشمیر کے لیے نوڈل اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے اورآئی آئی ٹی گوہاٹی جوڑا ادارہ ہے ۔دورے کے دوران، طالب علموں کو پانچ وسیع شعبوں کے تحت ایک کثیر جہتی نمائش ملے گی –  سیاحت،  روایات، ترقی، ٹکنالوجی او ر عوام سے عوام کا  رابطہ۔

ڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش سہگل نے کہا کہ نمائش کے دورے کے پیچھے کا خیال دیگر ثقافتوں کے لیے احترام اور سمجھ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام متنوع پس منظر کے لوگوں کو جوڑیں گے اور ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں گے۔

انہوں نے ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے تحت باوقار یووا سنگم ٹور میں منتخب ہونے پر طلباء کو آشیرواد دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کے مختلف پہلوؤں، ترقی کے نشانات، حالیہ کامیابیوں کا ایک عمیق تجربہ فراہم کرے گا۔

Recommended