جموں سری نگر نیشنل ہاے وے تیسرے روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنسیں

Srinagar jammu highway still closed

سری نگر، 13جنوری (انڈیا نیرٹیو)

سری نگرجموں شاہراہ کا ایک حصہ دب جانے کے نتیجے میں وادی کشمیر کا ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ مسلسل تیسرے روز بھی

زمینی رابطہ منقطع رہا۔

قابل ذکر ہے کہ رام بن میں تین روز قبل کیلا موڑ پل کے نزدیک قومی شاہراہ کا ایک حصہ دب گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے

لیے بند کر دیا گیا ہے۔

شاہراہ کو بحال کرنے میں دس دن لگ سکتے ہیں

سری نگر جموں قومی شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد شاہراہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی

شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے میں کم سے کم دس دن لگ جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لداخ شاہراہ سال یکم جنوری سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی ہے جب کہ مغل روڈ گزشتہ ایک مہینے سے بند ہے۔

دریں اثناجموں سری نگر شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں اور تیل ٹینکرس درماندہ ہوگئے ہیں۔