ہندوستان نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت یہاں کھیلے جا رہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگ میں مضبوط شروعات کی۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 36 رن بنائے تھے۔ بھارتی کپتان روہت شرما 17 اور شبھمن گل 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 480 رن بنائے، خواجہ، گرین کی سنچری، اشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل اوپنر عثمان خواجہ اور کیمرون گرین کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 480 رن بنائے تھے۔ خواجہ نے 180 اور گرین نے 114 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ ٹاڈ مرفی نے 41، اسٹیو اسمتھ نے 38، ٹریوس ہیڈ نے 32 اور نیتھان لیون نے 34 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی تو اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 61 رن بنائے۔ 61 کے مجموعی سکور پر رویندرن اشون نے رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں ہیڈ کیچ کروا کر بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔
ہیڈ نے 44 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 32 رن بنائے۔ اس کے بعد محمد سمیع نے مارنس لابوشین کو 72 کے مجموعی سکور پر بولڈ کر کے آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا، لابوشین صرف 3 رن بنا سکے۔
اس کے بعد عثمان خواجہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 151 رن کے اسکور پر رویندر جڈیجہ نے اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے بھارت کو بڑی کامیابی دلائی۔ اسمتھ نے 135 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے۔
اس کے بعد 170 رنز کے سکور پر محمد سمیع نے آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ سمیع نے پیٹر ہینڈزکومب کو کلین بولڈ کیا۔ ہینڈزکومب نے 17 رن بنائے۔
ہینڈزکومب کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ نے کیمرون گرین کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے اچھی بلے بازی کی اور پانچویں وکٹ کے لیے 208 رن کی شراکت قائم کی۔
اس دوران گرین نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بھی مکمل کی۔ یہ شراکت روی چندرن اشون نے گرین کو بھرت کے ہاتھوں کیچ کروا کر توڑی۔
گرین نے 114 رن کی شاندار سنچری اننگ کھیلی۔ اس کے بعد اشون نے ایلکس کیری (00) کو چلتے ہوئے ہندوستان کو دوہری کامیابی دلائی۔ 387 کے مجموعی اسکور پر اشون نے مشیل اسٹارک کوآؤٹ کر کے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔
اسٹارک نے 6 رن بنائے۔ 409 کے مجموعی اسکور پر اکشر پٹیل نے خواجہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے بھارت کو بڑی کامیابی دلائی۔ خواجہ نے 180 رن کی میراتھن اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 422 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 چوکے لگائے۔
اس کے بعد نیتھن لیون اور ٹاڈ مرفی نے نویں وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے۔ اشون نے مرفی کو 479 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے میچ میں اپنا پانچواں وکٹ لیا۔ مرفی نے 41 رن بنائے۔ 480 کے مجموعی اسکور پر اشون نے آسٹریلوی اننگ کا خاتمہ لیون کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ یہ اشون کا میچ کا چھٹا وکٹ تھا۔ لیون نے 34 رن بنائے۔ میتھیو کوہنی مین کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 6، محمد سمیع نے دو اور رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔