ہندوستانی فوج کی جانب سے حال ہی میں خواتین افسران کو کمانڈ رول کے لیے کلیئر کرنے کے بعد، کور آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرز کی کرنل گیتا رانا چین کے ساتھ مشرقی لداخ سیکٹر میں آزاد فیلڈ ورکشاپ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔
فائر اینڈ فیوری کور کے ہندوستانی فوج کے عہدیداروں نے ٹویٹ کیا ، کور آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرز کی کرنل گیتا رانا مشرقی لداخ میں آگے اور دور دراز مقام پر آزاد فیلڈ ورکشاپ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔
آرمی کی جانب سے کور آف انجینئرز، آرڈیننس، ای ایم ای اور دیگر برانچوں میں خود مختار یونٹس کی کمان سنبھالنے کے لیے خواتین افسران کے لیے 108 اسامیوں کی منظوری کے بعد افسر نے ای ایم ای آزاد ورکشاپ کی کمان سنبھال لی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین افسران کی پوسٹنگ پہلے ہی آچکی ہے اور اس طرح کی مزید فہرستیں جلد ہی منظر عام پر آئیں گی جب کہ بورڈز مرتب کیے جائیں گے اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بورڈز کو کلیئر کرنے والی خواتین افسران کو کمانڈ رول دیا جائے گا اور انہیں مستقبل میں فورس میں اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
فوج نے دوست بیرونی ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور امن مشنز میں خواتین فوجیوں کی تعیناتی بھی شروع کردی ہے۔آرمی چیف جنرل منوج پانڈے خواتین افسروں اور سپاہیوں کو ہر ممکن مواقع دینے کے حق میں ہیں اور امید ہے کہ آرٹلری رجمنٹ میں ان کے داخلے کو جلد ہی کلیئر کر دیا جائے گا۔