جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے میں الیکشن کمیشن کا نمایاں تعاون: وزیر اعظم
نئی دہلی ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
قومی ووٹرزڈے کے موقع پر ، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے میں الیکشن کمیشن کا نمایاں تعاون ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ قومی ووٹرز ڈے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ہمارے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے اور آسانی سے انتخابات کرانے کے لیےقابل ذکرتعاون کی تعریف کا دن ہے۔ یہ ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کا دن ہے۔
قابل ذکر ہےکہ 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے ۔اس دن کو الیکشن کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت نے سال 2011 سے ہر انتخابات میں لوگوں کی شرکت بڑھانے کے لیے 25 جنوری کو الیکشن کمیشن کے یوم تاسیس کو ’قومی ووٹرز ڈے‘ کے طور پر منانا شروع کیا۔
ہندستانی جمہوریہ میں اس دن کو سب ایک خاص مقام حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی جمہوری نظام کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔ اس لیے اس دن کو بہت اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔