نوجوانوں کے امور اور کھیل کھود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو نے 27 جنوری 2021 کو ’’فٹ انڈیا اسکول ہفتہ‘‘ پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (ترقیات) جناب اتل سنگھ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کی کمشنر محترمہ ندھی پانڈے، مرکزی وزارت تعلیم میں جوائنٹ سکریٹری (تعلیم و خواندگی ڈائریکٹوریٹ – ڈی ایس ای ایل) جناب سنتوش کمار یادو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
فٹ انڈیا اسکول ہفتہ‘‘ پروگرام کا جشن منانے کے لئے کیندریہ ودیالیہ – 2، نول بیس، کوچی کے طلباء کے ذریعے پروگرام کی ورچول طریقے سے شاندار طور پر نمائش کی گئی۔ آن لائن ذریعے سے پیش کئے گئے اس پروگرام میں طلباء نے سوریہ نمسکار، فری – ہینڈ ایکسرسائز، ایروبکس، رقص اور برجستہ / فی البدیہہ نمائش کی۔
طلباء کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے جناب رجیجیو نے کہا کہ جب ہم فٹ انڈیا مشن چلارہے ہیں تو یہ وزارت تعلیم، اسکولوں اور بھارت کے لوگوں بالخصوص بچوں کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پورے بھارت میں اسکولوں نے فٹ انڈیا ہفتہ پروگرام کو اپنایا ہے۔ فٹ انڈیا ہفتہ تقریبات اس طرح سے منائی جارہی ہیں کہ فٹنس اسکولی زندگی کا ایک لازمی جزو بن گیا ہے اور میں ایسے سرگرم اور ذہین طلباء کے ساتھ جڑنے پر اس مہم کو بہت اہم مانتا ہوں۔ ذاتی طور پر اس پروگرام میں حصہ لینے کے دوران ایک شخص الگ جہت اور عملی جذبے کا احساس کرسکتا ہے۔ میں یہاں دہلی میں بیٹھ کر کوچی میں اسکول میں فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کے جشن کو محسوس کررہا ہوں۔
فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کا دوسرا ایڈیشن یکم دسمبر 2020 کو شروع ہوا تھا اور اس ایڈیشن کا اختتام 31 جنوری 2021 کو ہوگا۔ یہ بچوں کو ان کے معمولات زندگی میں جسمانی سرگرمیوں اور کھیل کود کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ اسکول پہلی جگہ ہے جہاں بچوں کی عادتیں پروان چڑھتی ہیں۔ اس پروگرام میں پورے بھارت کے 3.5 لاکھ سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا۔ جس میں ملک بھر کے ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔
کووڈ-19 کی وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کے پروگرام کو ورچول اور زمینی سطح، دونوں طرح سے منعقد کیا گیا۔ فٹ انڈیا اسکول ہفتہ پروگرام کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں کیا گیا تھا اور اس پروگرام میں ملک بھر کے 15000 سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اسکول فٹ انڈیا ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرتے ہیں اور فٹ انڈیا اسکول ہفتہ منانے کے لئے مقررہ وقت کے دوران ایک ہفتہ کا انعقاد کرتے ہیں۔ کچھ فٹنس سے متعلق سرگرمیاں جو اس سال کے فٹ انڈیا اسکول ہفتہ پروگرام کا حصہ بنیں ان میں ایروبکس، پینٹنگ، کوئز / مباحثے، رقص، اسٹیپ اپ چیلنج سمیت متعدد دیگر سرمیاں شامل ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کھود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو نے 27 جنوری 2021 کو ’’فٹ انڈیا اسکول ہفتہ‘‘ پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (ترقیات) جناب اتل سنگھ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کی کمشنر محترمہ ندھی پانڈے، مرکزی وزارت تعلیم میں جوائنٹ سکریٹری (تعلیم و خواندگی ڈائریکٹوریٹ – ڈی ایس ای ایل) جناب سنتوش کمار یادو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
’’فٹ انڈیا اسکول ہفتہ‘‘ پروگرام کا جشن منانے کے لئے کیندریہ ودیالیہ – 2، نول بیس، کوچی کے طلباء کے ذریعے پروگرام کی ورچول طریقے سے شاندار طور پر نمائش کی گئی۔ آن لائن ذریعے سے پیش کئے گئے اس پروگرام میں طلباء نے سوریہ نمسکار، فری – ہینڈ ایکسرسائز، ایروبکس، رقص اور برجستہ / فی البدیہہ نمائش کی۔
طلباء کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے جناب رجیجیو نے کہا کہ جب ہم فٹ انڈیا مشن چلارہے ہیں تو یہ وزارت تعلیم، اسکولوں اور بھارت کے لوگوں بالخصوص بچوں کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پورے بھارت میں اسکولوں نے فٹ انڈیا ہفتہ پروگرام کو اپنایا ہے۔ فٹ انڈیا ہفتہ تقریبات اس طرح سے منائی جارہی ہیں کہ فٹنس اسکولی زندگی کا ایک لازمی جزو بن گیا ہے اور میں ایسے سرگرم اور ذہین طلباء کے ساتھ جڑنے پر اس مہم کو بہت اہم مانتا ہوں۔ ذاتی طور پر اس پروگرام میں حصہ لینے کے دوران ایک شخص الگ جہت اور عملی جذبے کا احساس کرسکتا ہے۔ میں یہاں دہلی میں بیٹھ کر کوچی میں اسکول میں فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کے جشن کو محسوس کررہا ہوں۔
فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کا دوسرا ایڈیشن یکم دسمبر 2020 کو شروع ہوا تھا اور اس ایڈیشن کا اختتام 31 جنوری 2021 کو ہوگا۔ یہ بچوں کو ان کے معمولات زندگی میں جسمانی سرگرمیوں اور کھیل کود کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ اسکول پہلی جگہ ہے جہاں بچوں کی عادتیں پروان چڑھتی ہیں۔ اس پروگرام میں پورے بھارت کے 3.5 لاکھ سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا۔ جس میں ملک بھر کے ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔
کووڈ-19 کی وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کے پروگرام کو ورچول اور زمینی سطح، دونوں طرح سے منعقد کیا گیا۔ فٹ انڈیا اسکول ہفتہ پروگرام کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں کیا گیا تھا اور اس پروگرام میں ملک بھر کے 15000 سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اسکول فٹ انڈیا ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرتے ہیں اور فٹ انڈیا اسکول ہفتہ منانے کے لئے مقررہ وقت کے دوران ایک ہفتہ کا انعقاد کرتے ہیں۔ کچھ فٹنس سے متعلق سرگرمیاں جو اس سال کے فٹ انڈیا اسکول ہفتہ پروگرام کا حصہ بنیں ان میں ایروبکس، پینٹنگ، کوئز / مباحثے، رقص، اسٹیپ اپ چیلنج سمیت متعدد دیگر سرمیاں شامل ہیں۔