اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کور اولمپک امکانی امور کے لئے کوچنگ کیمپ کو منظوری دی۔ قومی اسکوائڈ شوٹرس کے لئے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کا آغاز

حکومت کے اخراجات پر 64 اضافی شوٹروں کو گولہ بارود اور ٹارگیٹس فراہم کئے جائیں گے

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیانے 5اکتوبر 2020 سے قومی اسکوائڈ شوٹرس کے لئے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں تربیت کی سہولیات کی درخواست کو اپنی منظوری دے د ی ہے۔ 64 اضافی شوٹروں کو حکومت کے اخراجات پر گولہ بارود اور ہدف دیاجائے گا۔

ایس اے آئی نے پہلے ہی نئی دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج (کے ایس ایس آر) کو این آر اے آئی کور گرو پ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی گروپ اور کھیلو انڈیا شوٹروں کے لئے کھول دیا تھا۔

ایس اے آئی اولمپکس کی تیاری کرنے والے شوٹرس کے لئے ایک وقف کیمپ کی ضرورت کو سمجھتا ہے اور اس میں بنیادی طور پر این آر اے آئی کور گروپ کے کوچنگ کیمپ سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے جن کو اولمپک کے ممکنہ انتخاب کے طور پر منتخب کیاگیا ہے۔

تاہم ، کووڈ-19 وبائی مرض کے موجودہ غیر معمولی حالات پر غور کرتے ہوئے کیمپ کی تفصیلات کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈرس سے مشاورت کی جارہی ہے۔ موجودہ سات دن کورنٹائن کی ضرورت کے تقاضوں کی روشنی میں ، خاص طور پر جب شوٹر /اسپورٹس عملہ مختلف حصوں سے سفر کررہا ہو تو شاٹ گن کے لئے ایک مختصر کیمپ کو لگانا سمجھ داری کی بات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، ہوٹل میں رہائش پذیر شوٹرس کے لئے کورنٹائن کے عمل کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات پراور این سی آر میں رہائش پذیر گھروں سے سفر کرنے والے نشانے بازوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیانے 5اکتوبر 2020 سے قومی اسکوائڈ شوٹرس کے لئے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں تربیت کی سہولیات کی درخواست کو اپنی منظوری دے د ی ہے۔ 64 اضافی شوٹروں کو حکومت کے اخراجات پر گولہ بارود اور ہدف دیاجائے گا۔