نئی دہلی، 31 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3095 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دو متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ اس عرصے کے دوران 1390 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔ اب تک 44169711 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری کی شرح 98.78 فیصد ہے۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میںکورونا ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15208 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.61 فیصد ہے۔ ویکسی نیشن کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6553 خوراکیں دی گئی ہیں۔
ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.65 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118694 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.15 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔