Urdu News

امریکہ میں ہندستانیوں کی اوسط کمائی سب سے زیادہ

India ahead of many community in earning in USA

واشنگٹن ، 29 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 امریکہ میں رہائش پذیر ہندستانی گھرانے کی اوسط آمدنی ہر سال 120000 امریکی ڈالر (87 لاکھ روپے سے زیادہ) ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کمائی کے معاملے میں ، ہندستانی نہ صرف وہاں رہنے والے تمام نسلی گروہوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں بلکہ سفید فام برادری بھی ان سے پیچھے ہیں۔ امریکہ میں ہندستانی نژاد 40 لاکھ لوگ ہیں۔

قومی اتحاد برائے ایشین پیسیفک امریکن کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندستانی کی طرح دوسرے گروپ بھی زیادہ آمدنی حاصل کررہے ہیں۔ میانمار سے تعلق رکھنے والے افراد کی سالانہ آمدنی ( 45348) سیاہ فاموں کی ( 41511) اور لاطینی امریکی لوگوں کی ( 51404 ڈالر ) ہیں۔

اس رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ میں مقیم ہند نژاد کی آمدنی دیگر افراد سے زیادہ ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سوال پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندستانی جفاکش، محنتی ہوتے ہیں۔ امریکہ میں رہتے ہوئے دیگر اقوام سے زیادہ محنت اور جدو جہد میرے خیال میں اہم وجہ ہے۔

اس کے علاوہ بھی دیگر وجوہات ہوسکتی ہیں کیا؟ اس سوال کے ضمن میں دیگر وجوہات کی بالکل گنجائش ہے۔ تاہم دیگر وجوہات کے بارے میں مزید معلومات قومی اتحاد برائے ایشن پیسفیک امریکن کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حالیہ سروے میں دیکھ سکتے ہیں۔

Recommended