رمضان کے مقدس مہینے میں پازیٹیو کشمیر نامی این جی او نے ایک بار پھر بینر افطار مہم کے تحت اپنی پہل شروع کی جس میں وہ سری نگر کے ہسپتالوں، بڑی شاہراہوں اور مصروف گلیوں میں افطار کے دوران لوگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
پازیٹیو کشمیر ٹیم سری نگر کے بہت سے بڑے مقامات پر ہر روز 500 سے زیادہ لوگوں کو افطار کا کھانا پیش کر رہی ہے۔ این جی او کے افطار مہم پروجیکٹ کے تحت، ہر روز پازیٹیو کشمیر سری نگر کے اسپتالوں کے باہر 400 سے زیادہ پیکٹ تقسیم کرتا ہے۔ بنیادی طور پر افطار کا کھانا سب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
پازیٹیو کشمیر کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اسپتالوں میں اجتماعی افطاری کے لیے ایسے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ ہم نے یہ اقدام 2020 میں شروع کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید لوگ ہمارے ساتھ اس نیک مقصد میں شامل ہوں گے۔
افطار ڈرائیو پروجیکٹ کے علاوہ، پازیٹیو کشمیر 2020 سے فوڈ فار آل پہل چلا رہا ہے جس میں کشمیر کے تمام اضلاع میں 5000 خاندانوں کو رمضان کے مقدس مہینے اور اس کے بعد راشن اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
پازٹیو کشمیر کے بھرت راوت نے کہا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ہم میں سے بیشتر کے پاس سحری اور افطار میں بہت کچھ ہے۔ لیکن ہمارے گردونواح میں بہت سے ایسے ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل نہیں ہے لہذا پازیٹیو کشمیر کا مقصد وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ان سب تک پہنچنے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے رضاکار وادی کشمیر کے تمام اضلا ع میں پازیٹیو کشمیر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ کشمیر کے لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔