Urdu News

بجٹ22 ۔2021 پرہرطبقہ کی نظریں مرکوز

Budget-22 2021 focuses on all sections

نئی دہلی ، یکم فروری (انڈیا  نیرٹیو)

 مرکزی حکومت کا جنرل بجٹ پیر کو پیش کیا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ہندوستان کا بجٹ-22 2021 ایوان کی میز پر رکھیں گے ، جس پر ہر طبقے کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں ۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بھی حکومت کے بجٹ سے ملازمت اورمزدوروں کو مالی مدد وغیرہ کی توقعات ہیں۔

پیر کو ، راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ یہ چیزیں بجٹ 2021 میں ہونی چاہئیں – ایم ایس ایم ای ایس کو روزگار پیدا کرنے ، کسانوں اور کارکنوں کی مدد ، جان بچانے کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرناچاہیے۔‘‘

فی الحال وزیر خزانہ نرملا سیتارامن بجٹ کی کاپی لے کر وزارت خزانہ کو چھوڑ کر پارلیمنٹ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقریر کا آغاز کریں گی۔ انوراگ ٹھاکر بھی نرملا سیتارمن کے ساتھ موجود ہیں۔

Recommended