نئی دہلی، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 109 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 20 متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران 6456 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔ اب تک 44216583 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.70 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 49622 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 5.01 فیصد ہے۔
ویکسینیشن کی بات کریں توگذشتہ 24 گھنٹوں میں 327 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 221725 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.37 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے 370 نئے مریض، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو کی موت
چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 370 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دو مریض کی موت ہوئی ہے۔ اس میں سے ایک مریض کی موت راج ناندگاؤں اور دوسرے کی رائے گڑھ میں ہوئی ہے۔ فی الحال کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1260 ہے اورپازیٹوٹی شرح بڑھ کر 7.51 فیصد ہو گئی ہے۔
7 اپریل سے 13 اپریل تک ریاست میں 1259 کورونا متاثر ملے ہیں۔ اب تک 7788 نمونوں کی جینوم سیکوینسنگ کی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق راجدھانی رائے پور ضلع میں سب سے زیادہ 41 مریض ملے ہیں۔