نئی دہلی یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اقلیتی امور کی وزارت کو سال 2021-22 کے مرکزی بجٹ میں 4،810.77 کروڑ روپئے مختص کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی رقم کے مقابلے میں 805.77 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کی جانب سے پارلیمنٹ میں سال 2021-22 کے لیے پیش کردہ بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کو 4،810.77 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ جس میں 1،378 کروڑ روپئے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے لئے ہیں اور 468 کروڑ روپے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لئے رکھے گئے ہیں۔
مالی سال 2020-21 میں وزارت اقلیتی امور کے لئے بجٹ کا تخمینہ 5،029 کروڑ روپے تھا اور بعد میں اس میں ترمیم کرتے ہوئے 4،005 کروڑ روپے کردیا گیاہے۔گزشتہ مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی رقم کے مقابلے میں 805.77 کروڑ روپے زیادہ ہے۔