واشنگٹن ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)
ہندستانی امریکی کانگریس کے رکن آر او کھنہ نے کیلیفورنیا میں گاندھی جی کے مجسمہ کو توڑنے کی مذمت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ، اس ہفتے کے شروع میں ، کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس کے سینٹرل پارک میں نامعلوم افراد کے ذریعہ گاندھی جی کے مجسمے کو نقصان پہنچا یا گیاتھا۔ اس واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندستانی امریکی کانگریس کے رکن آر او کھنہ نے اس طرح مجسمہ توڑے جانے کی مذمت کی ہے۔
ڈیوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نائب چیف ، پال ڈوروشوف نے بتایا کہ مجسمے کو پاؤں کے قریب سے نقصان پہنچا تھا اور مجسمے کا سر بھی نصف ٹوٹا ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز ، امریکہ میں مقیم ہندستانی امریکی شہریوں نے گاندھی جی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اسے بحال کیا جائے۔