Urdu News

ہیکر نے مصر میں قرآن ریڈیو کا مواد چرا کر کیوں کیا فروخت؟جانئے اس رپورٹ میں

ہیکر نے مصر میں قرآن ریڈیو کا مواد چرا کر کیا فروخت

قاہرہ،19اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ہیکر نے مصری ’’القرآن ریڈیو‘‘ پر بھی سائبر اٹیک کردیا۔ ہیکر نے ریڈیو کا مواد چوری کرکے مصر کے اندر اور باہر عرب اور اسلامی دنیا کو فروخت کرنا شروع کردیا۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مصری ہیکر نے ریڈیو کا مواد چوری کیا اور اسے فیس کے عوض فروخت کیا۔ سیکیورٹی پراسیکیوشن اور قانون کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل مواد چھپانے کے لیے جدید ترین طریقے استعمال کیے۔

سپیشلائزڈ پولیس سیکٹر میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ورکس انویسٹی گیشنز اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پروٹیکشن کی معلومات و تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کفر الشیخ گورنریٹ کے رہائشی ایک شخص نے ایک پائریٹڈ الیکٹرانک ایپلی کیشن بنائی۔

ڈیزائن کرکے اور انتظام کرکے وہ اس ایپ پر ایسا مواد نشر کرتا ہے جو مصری ’’ القرآن ریڈیو‘‘ کا ہے۔ یہ مواد ریڈیو اور ٹیلی ویڑن یونین سے ملحق مصر میں اور مصر کے باہر دنیا کے صارفین کو پیش کیا گیا۔

ہیکر نے جدید ترین ڈیجیٹل طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایپلیکیشن کو چلانے کا انتظام کیا۔ ایپ کو چلانے کے لیے اپنی رہائش گاہ کو وہ ہیڈ کوارٹرز کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ ہیکر نے حفاظتی استغاثہ سے بچنے کے لیے مواد چھپانے کے جدید طریقے استعمال کیے۔

پبلک سکیورٹی سیکٹر اور کفر الشیخ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مل کر طریقہ کار وضع کیا اور مذکورہ بالا الیکٹرانک ایپلیکیشن کے انتظام کے لیے استعمال ہونے والی جائیداد پر چھاپہ مارا اور سسٹم کو کو ضبط کرلیا۔

ہیکر کی کی موجودگی میں تلاشی لی گئی۔ ایک موبائل فون جس میں الیکٹرانک ایپلی کیشن کے انتظام کے ٹریس اور شواہد موجود تھے اور ایک میموری فلیش ڈرائیو جس میں الیکٹرانک ایپلی کیشن کا سافٹ ویئر سورس تھا برآمد ہوئے۔ ملزم نے اعتراف کرلیا کہ وہ الیکٹرانک ایپلی کیشن کا مالک اور منیجر ہے۔

Recommended